ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کو بھی ممکنہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کروا دیے جانے کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی پیر 22 جنوری 2018 19:47

ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کو بھی ممکنہ طور پر جعلی پولیس مقابلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کو بھی ممکنہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کروا دیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی راو انوار قبائلی نوجوان نقیب کو قتل کرنے کے بعد سے پہلی مرتبہ بڑی مشکل میں پھنسا ہوا ہے۔ واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے راو انوار کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

کمیٹی نے راو انوار کو گرفتار کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ راو انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر راو انوار گرفتار ہوئے تو وہ بہت سے لوگوں کے راز فاش کر دیں گے۔ کئی برسوں سے وہ کس کی پشت پناہی پر جعلی پولیس مقابلے اور زمینوں پر قبضے کرتے آئے ہیں، یہ سب راز سامنے آجائیں گے۔ جبکہ اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ کار ماروی سرمد نے دعوی کیا ہے کہ ممکنہ طور پر راو انوار کو ہی جعلی پولیس مقابلے میں قتل کروا دیا جائے گا۔ راو انوار کو اس لیے قتل کروا دیا جائے گا تاکہ ان کے سینے میں  دفن راز باہر نہ آ سکیں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے بے نقاب نہ ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :