واہ!شہبازشریف کونیب بلائےتوبدنیتی،سیاسی مخالفین جائیں تواحتساب ہے،مونس الٰہی

شہبازشریف پریس کانفرنس میں آشیانہ فراڈ سےتوجہ ہٹانےکیلئےآئیں بائیں شائیں کرتےرہے،نیب کی شہبازشریف کوچائے کی دعوت کلین چٹ کیلئےنہیں بلکہ آشیانہ سکیم میں فراڈ کی تحقیقات کیلئےتھی۔ق لیگ کےمرکزی رہنماء کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 19:45

واہ!شہبازشریف کونیب بلائےتوبدنیتی،سیاسی مخالفین جائیں تواحتساب ہے،مونس ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اگر نیب اور عدلیہ شہباز شریف یا ان کے نااہل بڑے بھائی کو طلب کریں تووہ فوراً بدنیتی اور انتقام کی رٹ لگانا شروع کردیتے ہیں اور جب ان کے سیاسی مخالفین کو بلایا جائے تو وہ اسے احتساب قرار دیتے ہیں، شریف خاندان تضادات کا ایسا مجموعہ ہے جو اپنے کالے کرتوتوں کی ناکام پردہ پوشی کیلئے اداروں پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آج نیب لاہور کے دفتر میں طلبی اور اس کے بعد ان کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ آج نیب نے شہباز شریف کولاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں ہونے والے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال کی تعمیر کا ٹھیکہ کامیاب بولی دینے والی کمپنی چودھری لطیف اینڈ سنز سے لیکر بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنی من پسند لاہور کاسا ڈویلپرز کو دے دیا جس کا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے تعلق بتایا جاتا ہے، اپنے اس عمل سے انہوں نے خزانے کو 905 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب آشیانہ اقبال کی کنسلٹنسی کا انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب نامی کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے جسے یہ معاہدہ 192 ملین میں دیا گیا جبکہ نیسپاک نے اسی کام کیلئے 35 ملین کی پیشکش کی تھی۔ مونس الٰہی نے کہا کہ آج شہباز شریف کو نیب نے چائے کی دعوت پر کلین چٹ دینے کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کے نام پر قائم کی گئی آشیانہ سکیم میں ہوئے اربو ں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کیلئے بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر بدنیتی کا الزام لگانے والے غریبوں کے نام پر قائم کئے گئے آشیانہ منصوبہ میں خود سنگین بدنیتی کے مرتکب ہیں۔

متعلقہ عنوان :