ملازمت پیشہ خواتین اور18سال سے زائد عمر کی طالبات رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکل کیلئے درخواستیں 25فروری تک جمع کرا سکتی ہیں

پیر 22 جنوری 2018 19:42

ملازمت پیشہ خواتین اور18سال سے زائد عمر کی طالبات رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکل ..
فیصل آباد۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق وومن آن ویل پراجیکٹ کے تحت ملازم پیشہ خواتین اور18سال سے زائد عمر کی طالبات کو رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکل کی فراہمی کیلئے درخواستیں 25فروری تک بینک آف پنجاب میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔چیف منسٹرز سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کی طرف سے خواتین کو بااختیار اور خود مختاربنانے کے لئے حکومت پنجاب کے وومن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین جن کی عمر18سے 40سال کے درمیان ہو ان کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہو جبکہ مصدقہ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس اوردرخواست جمع کرانے کے وقت لرنرلائسنس بھی موجود ہو۔

صوبہ پنجاب کاڈومیسائل رکھنے والی اورطالب علم،رہائشی،کاروبار کی مالک یا ملازم پیشہ ہو جبکہ درخواست گزار خاتون کی آمدن 30ہزار سے زیادہ نہ ہو اگر درخواست گزارطالب علم ہے اس صورت میں سرپرست/گھرانے کی ماہانہ آمدن 30ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خواتین جن کے پاس سیکنڈری سکول/میٹرک کا سر ٹیفکیٹ ہو اور طالب علم ہونے پر والدین/سرپرست کی رضامندی درخواست فارم پر ایک ضامن شخص کے ساتھ موجود ہو اورضامن شخص والدین یا سرپرست میں سے کوئی بھی ہوسکتا ہے ۔

درخواست گزار کے لئے یہ دستاویزات جمع کرانا ضروی ہیں۔مکمل درخواست فارم بمعہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف،مصدقہ شناختی کارڈ،پنجاب ڈومیسائل،سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ،سیلری سر ٹیفکیٹ،طالب علموں کا تحریری حلف نامہ ہونا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :