لورالائی یونیورسٹی علاقے کا واحد اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے ‘ نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن

پیر 22 جنوری 2018 19:20

کوئٹہ ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی زیر صدارت لورالائی یو نیو رسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر مقصود احمد ، ایکٹنگ رجسٹرار نجیب اللہ ،پروجیکٹ ڈائریکٹر عطاؤاللہ ،ایم ڈی (بیسا)قاضی رشید احمد ،چیف انجیئنر اقبال شیخ ،جی ایم نصیر احمد درانی ، اور دیگر متعلقہ آفسران اور ٹیکنیکل سٹا ف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر شرکا ء کو بریفنگ دیتے ہوئے پرجیکٹ ڈائریکٹر عطاؤاللہ نے بتایا کہ لورالائی یونیورسٹی کی نئی عمارت 500 ایکڑ ایریا پر مشتمل ہے جس کی کل لاگت 1518.751 ملین روپے ہے جس میں اکیڈمک بلاک ،ایڈمن بلاک ،واٹر سپلائی سکیم ،امتحانی بلاک،سیکیورٹی رومز، گیٹ ،چار دیواری اور دیگر شعبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور تقریبا ۰۵ فیصد سے زیادہ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بقیہ کام کی تکمیل ،دروازوں اور کھڑکیوں ،۰۰ا کے وی اے جنریٹرکی خریداری ،اور ٹیلی فون اور بجلی لائنوں کی فراہمی پر غور کیا گیا ۔کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی علاقے کا واحد اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو یہاں کے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر سے اساتذہ اور طلباء کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی اور وہ یکسوئی سے اپنے سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے اور قوم کی ترقی کا واحد ذریعہ معیاری اور اعلیٰ تعلیم کا حصول ہے ۔

لورالائی یونیورسٹی اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہی تمام تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ شروعات کریں انھیں تمام تر وسائل فراہم کی جائے گی انہوں نے لورالائی یونیورسٹی کے بقیہ کام کی جلد تعمیر کی ہدایت کی اور اس حوالے فریقین کو مل بیٹھنے اور ایک دوسرے سے تعاون اور باہمی رابطے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :