محمد ایوب قائم مقام سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر سبی تعینات

پیر 22 جنوری 2018 19:20

کوئٹہ ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)محکمہ فنانس کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے محمد ایوب (ٹی اینڈ ای/بی ایس۔18) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر لسبیلہ بمقام اوتھل کا تبادلہ کرکے انہیں قائم مقام سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر سبی تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد یونس (ٹی اینڈ ای/بی ایس۔

(جاری ہے)

17) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھل مگسی کو قائم مقام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (بی۔18ی) کے عہدے پر لسبیلہ بمقام اوتھل تعینات کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد عمیر (ٹی این ای/بی ایس۔16) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھل مگسی کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس (بی ایس۔18) جھل مگسی کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ مذکورہ آفیسران کو اپنے اپنے دفاتر میں ڈی ڈی او کلیئر کیا گیا ہے۔