بالی ووڈ کی تاریخی فلم پدماوت کیخلاف مظاہروں، تشدد اور توڑ پھوڑ میں شدت آگئی

انتہاپسند افراد نے شاپنگ مال میں گھس کر ہوائی فائرنگ اورتشدد بھی کیا ،ْعینی شاہدین حکومت عدالتی احکامات کی روشنی میں فلم کی نمائش کے دوران سیکیورٹی فراہم کرے گی اور یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے ،ْ وزیر اعلیٰ ہر یانہ

پیر 22 جنوری 2018 19:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) بالی وڈ کی تاریخی فلم پدماوت کیخلاف مظاہروں، تشدد اور توڑ پھوڑ میں شدت آگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے یونین و ریاستی حکومتوں کو یہ حکم دے رکھا ہے کہ پدماوت کی نمائش کے دوران عوام کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق پدماوت کے خلاف ریاست ہریانہ کے شاپنگ مال میں 20 سے 22 انتہاپسند کارکنان نے گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

عینی گواہان کے مطابق انتہاپسند افراد نے شاپنگ مال میں گھس کر ہوائی فائرنگ اورتشدد بھی کیا۔دوسری جانب پولیس نے بھی واقعی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انتہاپسند توڑ پھوڑ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش شروع کردی گئی۔ادھر ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی نے پدماوت کے خلاف جاری مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے بعد کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کی روشنی میں فلم کی نمائش کے دوران سیکیورٹی فراہم کرے گی اور یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔

(جاری ہے)

اے این آئی نے راجستھان سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نوجوان پدماوت کو نمائش کی اجازت دیے جانے کے خلاف احتجاجا موبائل فون کے 350 فٹ بلند ٹاور پر پیٹرول کی بوتل سمیت چڑھ گیا۔نوجوان نے دھمکی دی کہ پدماوت کی نمائش منسوخ نہ کیے جانے تک وہ نیچے نہیں آئیں گے۔راجپوت کرنی سینا راجستھان کی قیادت نے پدماوت کی نمائش پر پابندی عائد نہ کیے جانے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ریاست راجستھان کی حکومت نے پدماوت کے خلاف پابندی عائد کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا۔راجستھان کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ وہ فلم کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے عدالت جا رہے ہیں۔ادھر ڈی این اے انڈیا نے اپنی خبر میں بتایا کہ راجستھان میں راجپوت کرنی سینا کی درجنوں خواتین نے گزشتہ روزچتاونی ریلی بھی نکالی۔کرنی سینا کی خواتین نے راجستھان کے شہر چتور گڑھ میں مخصوص لباس پہن کر ریلی میں شرکت کی، اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر فلم پر پابندی عائد نہ کی گئی تو وہ جوہر کرلیں گی۔

متعلقہ عنوان :