جنوبی تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں دھماکا، 3افراد ہلاک ،ْاٹھارہ زخمی

پیر 22 جنوری 2018 19:11

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جنوبی تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور18 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کے مطابق بم مارکیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تین افرادموقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :