لوگوں کا سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پر یقین کرنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے ،ْبرطانوی سروے رپورٹ

چار میں سے صرف ایک شہری ہی سوشل میڈیا پر بھروسہ کرتا ہے

پیر 22 جنوری 2018 19:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) برطانوی سروے کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کا سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پر یقین کرنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے اور چار میں سے صرف ایک شہری ہی سوشل میڈیا پر بھروسہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سروے میں کہا گیا کہ 2012کے مقابلے میں اب ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر شہریوں کا یقین 61فیصد تک پہنچ گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹوئٹر سے مطالبہ کیا جاتا رہا کہ آن لائن انتہاپسندی اور جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں جبکہ حکومت سے بھی اس بارے میں قانون سازی کرنے کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :