پاکستان ایک بار پھر جی 2018کیلئے جنیوا میں 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا

پیر 22 جنوری 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان ایک مرتبہ پھر جی 2018کیلئے جنیوا میں 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اور نمائندہ ملک بن گیا۔تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی)کے سیکرٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیر فرخ عامل کیلئے چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفود نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظر بنایا جانے والا اتحاد اب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔جینوا میں یو این سی ٹی ڈی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے جی 77میں نئی توانائی دینے کی ضرورت پر زور دیا ، جہاں اقوامِ متحدہ کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنا لوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں جس کا اقتصادی اور معاشی ترقی میں نمایا کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :