سینیٹر حافظ حمد اللہ نے امریکی گراہم فور سٹ سے ملنے سے انکار کردیا

پیر 22 جنوری 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے امریکی گراہم فور سٹ سے ملنے سے انکار کردیا۔امریکی سفارت کار پولیٹیکل افسر گراہم فورسٹ نے سینیٹر حافظ حمد اللہ سے ملاقات کی درخواست تھی جب پر قانون ساز نے خط کے ذریعے اپنا جواب دیتے ہوئے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔حافظ حمد اللہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکا کی طرف سے انہیں اور ایوان بالا کے کئی ارکان کو امریکا کا ویزا نہیں دیا گیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی انتظامیہ کا رویہ تضحیک آمیز اور ناقابلِ برداشت تھا، جبکہ چئیرمین سینیٹ کی رولنگ کے مطابق امریکی وفد کو سینیٹ میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حافظ حمد اللہ کے خط کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ویزا نہ دینے کے مسئلے پر معافی سامنے آجانے تک ایوانِ بالا کا کوئی بھی وفد امریکا کا دورہ نہیں کرے گا۔حافظ حمد اللہ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان اور امریکی انتظامیہ کے نامناسب رویہ کو بھی قابلِ مذمت قرار دے دیا۔خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ چئیرمین سینیٹ کی ہدایت اور امریکا کے پاکستان کے ساتھ رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی امریکی فرد یا وفد سے ملاقات نہیں کی جائے گی۔