Live Updates

مصالحتی کمیٹیوں بارے قانونی اصلاحات کا نفاذ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا اسمبلی کو مبارکباد

خیبر پختونخوا حکومت کی مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے اصلاحات سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی، عمران خان

پیر 22 جنوری 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے قانونی اصلاحات نافذ کرنیوالی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بات منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا حکومت کو مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے قانونی اصلاحات نافذ کرنیوالی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے نفاذ سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی میں 18000 کیسز بالکل مفت نمٹائے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات