آرمی چیف کا ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

آرمی چیف نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثرجواب دینے پر جوانوں کو سراہا، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دینے کا حکم

muhammad ali محمد علی پیر 22 جنوری 2018 19:10

آرمی چیف کا ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو بھارتی سیزفائر کیخلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثرجواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔ جبکہ آرمی چیف نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کابھرپورجواب دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا ہے کہ 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پابندی کے ہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آرمی چیف نے ایل او سی پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے اور شہری آبادی کیلیے حفاظتی شیلٹرکی تعمیر کی بھی کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :