راولپنڈی میں پاپن ڈیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے‘قومی اسمبلی میں جواب

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں پاپن ڈیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر وزارت آبی وسائل کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیم کی سائٹ پاپن گائوں کی مشرق کی طرف سے تقریباً دو کلومیٹر فاصلے اور روات ٹائون تحصیل و ضلع راولپنڈی کے پچاس کلومیٹر جنوب مغرب میں دریائے سواں کے معاون دریا وڈالا کس پر واقع ہے۔ عملی تعمیر کے آغاز کے بعد منصوبے کی تعمیر کا کام تین سال میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :