مدرسہ ریفارمز سکیم کے تحت اساتذہ کو تین ہزار سے پانچ ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہیں دی جارہی ہیں، وزارت مذہبی امور

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ مدرسہ ریفارمز سکیم کے تحت پرائمری، سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سطح کے اساتذہ کو تین ہزار سے پانچ ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں تحریری طور پر وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ مدرسہ ریفارمز سکیم کے تحت 432 رجسٹرڈ دینی مدارس میں سے 251 تصدیقی مدرسوں کے پرائمری اساتذہ کو 3 ہزار‘ سکینڈری 4 ہزار اور ہائیر سکینڈری سطح کے اساتذہ کرام کو 5 ہزار روپے ماہانہ تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :