Live Updates

شریف برادران نےکرپشن بےنقاب ہونےپرنیب کودھمکیاں دیناشروع کردیں،عمران خان

یہ بہت ہی شرمناک اورناقابل قبول ہے،عوام شریفوں کوآمریت کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پریس کانفرنس پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 19:00

شریف برادران نےکرپشن بےنقاب ہونےپرنیب کودھمکیاں دیناشروع کردیں،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے کرپشن بےنقاب ہونے پرنیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینے پراترآئے ہیں،یہ بہت ہی شرمناک اورناقابل قبول ہے،عوام شریفوں کوآمریت کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شری برادران نے اربوں کی کرپشن کی لیکن کرپشن بے نقاب ہونے پردھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں بہت ہی شرمناک اور ناقابل قبول ہیں۔عمران خان نے کہاکہ عوام شریفوں کواس آمریت کی ہرگز اجازت نہیں دیںگے جو فرعونیت انہوں نے 3 دہائیوں سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ نوٹس پرنیب کیساتھ عوامی عدالت میں بھی جاؤں گا،آئندہ الیکشن جیت کراحتساب کےنئے نظام کے تحت قوم کی لوٹی دولت واپس لائیں گے،جس طرح آج مجھے چائے پربلایاگیااس طرح مخالفین کونہیں بلایا جاتا،چیئرمین نیب نےرائیونڈکیس کھولا،لیکن مشرف کے سیکرٹری ارشدوحیدکوکلین چٹ دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں بلایا جانا بدنیتی کے سوا کچھ بھی نہیں۔نیب نہ بھی جاتا توبیان لکھ کربھیج سکتا تھا۔لیکن نیب گیااور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں رہا۔مجھ سے سوال کیاگیا کہ آپ نے قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ مجھ سے تین سوال پوچھے گئے۔مجھ پرقوانین کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ رولز آف بزنس کے مطابق حکومت کوترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینا ہوتاہے۔ترقیاتی منصوبوں کوبنانے والی کمپنیاں 100فیصد حکومت کی کمپنیاں ہوتی ہیں اور بورڈز کے چیئرمین بھی حکومت تعینات کرتی ہے جبکہ حکومت ہی فنڈز فراہم کرتی ہے۔جبکہ ان منصوبوں اور فنڈز کی نگرانی حکومتوں کی ہوتی ہے۔میں نے نیب حکام سے کہاکہ اگرقوم کاپیسا بچانااور کرپشن روکنا جرم ہے اگر میں نے اس کیلئے حدیں پھلانگی ہیں توایک ہزاربار لائن کراس کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :