پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لئے کام ہو رہا ہے‘قومی اسمبلی میں جواب

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لئے کام ہو رہا ہے‘ 188 ارب روپے سے زائد کے قرضوں اور ذمہ داریوں کا تصفیہ کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز نجکاری کمیشن کی فہرست میں سب سے سرفہرست ہے۔

مینجمنٹ کی جانب سے مالی سال 2017-18ء کے دوران سٹیل ملز کو منافع بخش بنانے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں دیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 29 اگست 2017ء کو اپنے فیصلے میں نجکاری کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لئے تفصیلی قابل عمل منصوبہ زیر غور لانے کے لئے پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :