قومی اسمبلی میں بھارہ کہو گرین انکلیو فیز 4 میں کوٹے کی تفصیلات فراہم کردی گیئں

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بھارہ کہو گرین انکلیو فیز 4 میں 3268 پلاٹ ہیں جن میں 52 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کا ہے جو 1700 بنتا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں تحریری طور پر وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ پرانے ریٹائرڈ ملازمین کے دس فیصد کوٹہ کے تحت 326 جبکہ نئے ریٹائرڈ 10 فیصد کے لئے بھی 326 پلاٹ مختص ہیں۔

(جاری ہے)

خودمختار اداروں کے 8 فیصد کے تحت 261 پلاٹ جبکہ خودمختار ریٹائرڈ دو فیصد کے 66 ‘ آئینی 2 فیصد 67 ‘ پیشہ وارانہ دو فیصد 67‘ صحافی دو فیصد 67‘ میڈیا ورکر دو فیصد 67 ‘ بیوہ چار فیصد 129‘ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن ایک فیصد 32‘ وزارت ہائوسنگ و تعمیرات 32‘ پی ڈبلیو ڈی دو فیصد 64‘ معذور ایک فیصد 32 ‘ ہارڈ شپ ایک فیصد 32 پلاٹ شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ 2415 افراد کو رضامندی کے مراسلات الاٹ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :