بھارہ کہو اور ٹھلیاں ہائوسنگ سکیم میں وزارت اطلاعات و نشریات سے میرٹ لسٹ موصول ہونے پر صحافیوں اور میڈیا ورکروں کو الاٹمنٹس کردی جائیں گی

قومی اسمبلی میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکروں کو الاٹمنٹس کے حولے سے تحریری جواب

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہائوسنگ فائونڈیشن کے زیر اہتمام بھارہ کہو اور ٹھلیاں ہائوسنگ سکیم میں وزارت اطلاعات و نشریات سے میرٹ لسٹ موصول ہونے پر الاٹمنٹس کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے ہائوسنگ فائونڈیشن کی سکیموں میں صحافیوں اور میڈیا ورکروں کے لئے الگ الگ کوٹہ ہے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی رکنیت سازی مہم فیز ون اور ٹو میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور میڈیا ورکروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جن کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ان کے کیسز کی جانچ پڑتال اور میرٹ لسٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے وزارت اطلاعات و کوکیسز بھجوائے گئے ہیں جہاں سے میرٹ لسٹ موصول ہونے کے ساتھ ہی الاٹمنٹس کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :