قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر 14 نکاتی ایجنڈا ادھورا رہ گیا

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر 14 نکاتی ایجنڈا ادھورا رہ گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے اراکین کے 2 توجہ دلائو نوٹس‘ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2017ء ‘ ادارہ براہ فنون و ثقافت بل 2018ء شامل تھے جبکہ اس کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔