قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا

پیر 22 جنوری 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ ہمارے لیڈر کے خلاف تقریریں کی گئیں اور قرارداد پاس کرائی گئی لیکن ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد اجازت دوں گا۔ اس پر شیریں مزاری نے اس دوران کورم کی نشاندہی کردی۔گنتی کرائی گئی اور کورم پورا نہ نکلا جس پر اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :