پبلک انفارمیشن افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

پیر 22 جنوری 2018 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام پنجاب انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے پبلک انفارمیشن افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد پبلک انفارمیشن افسران کو پنجاب شفافیت اور معلومات تک رسائی کا قانون 2013ء کی اہمیت اور قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی دینا تھی۔

ورکشاپ کے دوران سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر اعجاز نے قانون کے اہم نکات پر روشنی ڈالی اور قانون کے تحت افسران کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ ورکشاپ کے دوران عوامی اداروں اور معلومات کی تعریفات پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ شرکا افسران کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ سالانہ رپورٹ کس طرح تیا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ معلومات تک رسائی کے حوالے سے تازہ واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

عامر اعجاز نے معلومات تک رسائی کے حوالے سے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا ہونا معلومات تک رسائی کے فروغ کو بڑھانے کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پنجاب انفارمیشن کمشنرز کی تعیناتی کو جلد از جلد یقینی بنائے تا کہ کمیشن اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے سکے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔