نقیب کے والد نے اپنے بیٹے سے متعلق دل دہلا دینے والا انکشاف کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 جنوری 2018 18:48

نقیب کے والد نے اپنے بیٹے سے متعلق دل دہلا دینے والا انکشاف کر دیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) نقیب کے والد نے اپنے بیٹے سے متعلق دل دہلا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی راو انوار کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا کہا کرتا تھا کہ اس کی موت پر 20 کروڑ پاکستانی روئیں گے۔

نقیب کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی۔ مقتول کے والد کا مزید کہنا ہے کہ نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے۔ نقیب اللہ محسود کے لیے انصاف چاہیے۔ انصاف کے حصول کیلیے ساتھ دینے والوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ نقیب کے قتل کے بعد مقتول کو انصاف دلوانے کیلئے قبائلی جرگہ بھی بیٹھا ہے جس کی جانب سے تین دن کے اندر انصاف فراہم کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔