پارٹی کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،خالد حسین دھرپالی

پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے

پیر 22 جنوری 2018 18:45

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات خالد حسین دھرپالی کا کہا ہے کہ پارٹی کے کامیاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں حب جلسے کی کامیابی ورکروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے انہیں عوام اور پارلیمنٹ سے فوری معافی مانگنی چاہئے آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا بلوچستان میں بھی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک اور صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے صوبے میں پارٹی کو بھر پور فعال بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون ،آئین اور پارلیمنٹ کی بالآ دستی کیلئے جدوجہد کی ہے پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے عمران خان کی سپریم ادارے کو گالہ دینا ان کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہیں اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہئے اور فوری طور پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کامیاب جلسوں سے ثابت ہوا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی روز بروز فعال ہو رہی ہے اور بلوچستان میں صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ، صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ سمیت تمام پارٹی ورکروں کی انتھک محنت کی بدولت حب جلسہ کامیاب ہوا اور اس کامیاب جلسے پر تمام قائدین کو مبارک باد دیتا ہوں