ڈیرہ بگٹی اورسوئی کے عوام کے مسائل انکے دہلیزپرحل ہونگے ،میر سراج الرحمن کلپر بگٹی

ماضی میں مسائل کے حل کوکم اپنے مستقبل کوسنوارنے پرمنتخب نمائندوں نے ترجیح دی ہے

پیر 22 جنوری 2018 18:45

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)ڈیرہ بگٹی اورسوئی کے عوام کے مسائل انکے دہلیزپرحل ہونگے ڈیرہ بگٹی کاپوراضلع مسائل کاگڑھ بن چکاہے ماضی میں مسائل کے حل کوکم اپنے مستقبل کوسنوارنے پرمنتخب نمائندوں نے ترجیح دی ہے ہم میدان کوخالی نہیں چھوڑینگے اس بارالیکشن میں دھوم دھام سے حصہ لیکرواحدحقیقی عوامی نمائندگی کاثبوت دینگے ان خیالات کااظہارچیف آف کلپرکے صاحبزادہ میرسراج الرحمٰن کلپربگٹی نے ڈیرہ بگٹی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری امام بخش بگٹی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کی ہے انہوں نے کہاکہ میرے آباء اجدادکی ضلع ڈیرہ بگٹی کے عوام کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جن کوکسی صورت میں نظراندازنہیں کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ عوام کوچاہیئے اس باران امیدواروں کومنتخب کریں جوعوامی خدمت کواپناشیوہ بنائیں اورانکومکمل مستردکریں جو اپنے حلقہ میں صرف الیکشن کے دنوں میں توعوام کے خیرخواہ نظرآتے ہیں ان سے تعزیت وعیادت کرتے ہیں عوام کوسبزباغ دیکھاتے ہیں لیکن عوام سے ووٹ لینے کے بعدکبھی بھول کرغلطی سے بھی عوام کے پاس آنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں اورمیرے آباء واجدادنے اقتدارکوکوئی اہمیت نہیں دی ہمیشہ اپنی قوم اورعوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے اوراسی اصول کے بل بوتے پراس باربھی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ڈیرہ بگٹی اورسوئی کے میڈیانمائندگان کاآنے والے الیکشن میں سب سے بڑاکردارہوگامیراان سے اپیل ہے کہ رائے عامہ کواچھے لیڈروں کیلئے ہموارکرنے میں اپنافریضہ صحیح اندازمیں انجام دیں ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فلحال کسی تنظیم یااتحادکے حوالے سے کچھ کہناقبل ازوقت ہوگاجونہی انتخابات قریب آئینگے تواس وقت حالات کودیکھتے ہوئے عوام کے مفادمیں اہم فیصلے کیئے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈیرہ بگٹی عوام میں مقبول ترین بے داغ قیادات چیف آف کلپر جلال خان کلپر ہیں اور قوم مشورہ دے ریا ہے کہ اس بار ڈیرہ بگٹی میں چیف آف کلپر کو صوبائی اسمبلی کے نشست پر الیکشن میں حصہ لینا چاہیے تاکہ قوم کی قسمت بدل سکے گزشتہ اور حال کی حکومتوں نے ڈیر ہ بگٹی عوام کو کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔