کراچی میں بے گناہ لوگوں کا قتل ماوارئے عدالت ہے،سینیٹر حافظ حمداللہ

پولیس کے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر تحقیقات کریں ،صحافیوں سے بات چیت

پیر 22 جنوری 2018 18:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز ماروائے عدالت قتل پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ایم ایم اے وقت کی ضرورت ہے انتخابات میں ملکر دینی جماعتیں کامیابی حاصل کریگی ‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے حالات دیکھ کر ہر شخص پریشان ہوتا ہے اور اس سلسلے میں عوام کی پولیس سے آئے روز اعتماد ختم ہونا معمول بن چکا ہے کیونکہ پولیس عوام کو تحفظ دینے کی بجائے عوام کے ساتھ بدتمیزی اور عوام پر تشدد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے کراچی میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا اور پھر دہشتگرد کا نام دینا ماورائے عدالت قتل ہے اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر تحقیقات کریں بلکہ عدالتی ذریعے سے بھی تحقیقات کریں کہ کون دہشتگرد اور کون قاتل ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پھر پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا ہونگی اور درمیان میں جرائم پیشہ افراد فائدے اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی اور دینی جماعت ہے جس نے دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ایم ایم اے وقت کی ضرورت ہے جو دینی جماعتوں کے سربراہوں نے محسوس کرکے آنیوالے الیکشن سے قبل ایک پلیٹ فارم پر متحدکرکے دینی قوتوں کو یہ پیغام دیا کہ ہم ملکر لڑینگے اور جب کامیابی حاصل کریگی تو ملک میں اسلامی نظام اور مظلوم عوام کو تحفظ کیلئے قانون سازی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :