نوشہرہ ، تحریک انصاف کا مقابلہ فرسودہ نظام اور بد عنوان سیاستدانون سے ہے، میاں جمشید الدین کا کا خیل

نوجوانوں کو ئی دفعہ اقتدار میں رہنے والوں کی شاہانہ طرز زندگی پر مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،صوبائی وزیر انسداد منشیات

پیر 22 جنوری 2018 18:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائیز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ فرسودہ نظام اور بد عنوان سیاستدانون سے ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملکی ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیںبلکہ ملک کے معاشی حالات بھی متاثر ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارا نوجوں طبقہ پاکستان تحریک انصاف کے اس جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوان طبقہ کئی دفعہ اقتدار میں رہنے والوں کی شاہانہ طرز زندگی اور ان کا آپس میں سیاسی روابط کامشاہدہ کرتے ہیں تو انہیں مایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، اب پی ٹی آئی کی صورت میں انہیں ملک و قوم کا تابناک مستقبل نظر آ رہا ہے اور ان بد عنوان سیاستدانوں اور فرسودہ نظام سے جان چھرانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی توقعات بھی نوجوان طبقے سے وابستہ ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قائدین ان کی صحیح سمت میں راہنمائی کیلئے انتہائی جرت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ میاں جمشید الدین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نوجوان طبقہ اس فرسودہ نظام اور بد عنوان سیاستدانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔