صوابی‘ تحصیل رزڑ کے علماء نے آئمہ کرام کیلئے مقرر کردہ اعزازیہ مسترد کردیا

پیر 22 جنوری 2018 18:40

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)تحصیل رزڑ کے علماء نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے مقرر کردہ اعزازیہ مسترد کردیا، اس سلسلے میں تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں جید علماء کرام کا اجلاس ہوا، جس میں شیخ الحدیث مولانا روح الامین ،مولانا محمد ہاورن ،مفتی تسنیم ، ممتاز مظہری ،عبد الصمد ،مفتی گل باز ،ظاہرعلی حقانی ، حبیب الرحمن ،مولانا ضیاء الرحمن ،قاری محمدعلی ،مولانا عاقل خان اور دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علماء کرام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعزازیہ سیاسی رشوت ہے اور ان کا بائیکاٹ علماء کرام کیلئے امتحان ہے ،مسترد کرنے والوں نے اپنا حق ادا کردیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت این جی اوز کے پیسوں سے علماء کرام کو خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن ان کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے