صوابی ‘ کھیتوں سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد

پیر 22 جنوری 2018 18:40

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)صوابی کے علاقے تانو میں کھیتوں سے ایک نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ،مقتول کے والد سردار عنایت اللہ نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بائیس سالہ بیٹا محمد جنید جو اسلام آباد میں سروئیر کا کام کرتا ہے گزشتہ روز اپنے گائوں تانو آیا جہاں انہیں ہفتہ کی صبح موبائل پر کال آئی جس کے بعد وہ گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا ،آج صبح اُس کی لاش قریبی کھیتوں میں پڑی ملی ،پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔