دینی مدارس ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، مولانامحمد صدیق

پیر 22 جنوری 2018 18:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)جے یو آئی (ف )کے ضلعی رہنماء مولانا محمد صدیق نے کہاہے کہ دینی مدارس ملک کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں جنہوں نے ہر دور میں باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا‘فتنوں کے دور میں قرآن و سنت کی تعلیمات سے اُمت کوروشناس کروانا مدارس ہی کی مرہون منت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کفار اور دین دشمن عناصر نے ہر دور میں اسلام کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ قادیانیت سمیت نت نئے فتنوں کے ذریعے دین اسلام میں شکوک و شبہات کے دروازے کھولنے کی مذموم کوشش کی گئی لیکن دینی مدارس نے ہر فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے تمام کفریہ سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔