نقیب کہتاتھا کہ میرے مرنے پر20 کروڑعوام روئیں گے،والد نقیب اللہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 18:38

نقیب کہتاتھا کہ میرے مرنے پر20 کروڑعوام روئیں گے،والد نقیب اللہ کی گفتگو
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ نقیب کہتاتھا کہ میرے مرنے پر 20 کروڑ عوام روئیں گے،نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے،نقیب کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئےنقیب کے اہل خانہ کراچی میں اپنے رشتے دار کے گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

رشتہ دار نور رحمان نے کہا کہ ہم اپنا بیان کل کمیٹی کو ریکارڈ کرائیں گے اس موقع پروالد نقیب اللہ محسود نے کہا کہ نقیب کہتاتھا کہ میرے مرنے پر 20 کروڑ عوام روئیں گے۔ نقیب کی اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کی خواہش تھی۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے۔نقیب اللہ محسود کیلئے انصاف چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلیے ساتھ دینے والوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے تاحال سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تاحال کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ سربراہ تحقیقاتی کمیٹی نے ذمہ دران کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :