راولپنڈی،کینٹ بورڈ کا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈائون

دو ہفتوں میں 80چالان جاری،کھانے پینے کی ا شیاء کی150نمونہ جات ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے

پیر 22 جنوری 2018 18:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) کینٹ بورڈ راولپنڈی کی فوڈ برانچ نے مختلف علاقوں میں غیر میعاری اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون میںگذشتہ دو ہفتوں کے دوران 80چالان جاری کرتے ہوئے ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کے 150نمونہ جات ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ فوڈ کے انچارج و چیف انسپکٹر وارث بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں کینٹ کے متعدد علاقوں جن میں صدر،گوالمنڈی،ویسٹریج،نصیرآباد،آلہ آباد،مصریال روڈ،بکرا منڈی اور ٹینچ بھاٹہ میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کاروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز کے ساتھ چالان جاری کئے گئے اور ایک لاکھ 61ہزارروپے جرمانہ وصو ل کیا گیا۔