آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ( ن ) چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی، راشد محمود

پیر 22 جنوری 2018 18:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر راشد محمود خان نے کہا ہے کہ ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن)کاجلسہ (آج) ہو گا‘ جلسہ میں وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے علاقہ دوسرے صوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ایک اشارے پرکسی بھی قسم کی قربانی دینے کیلئے وہ تیار ہیں‘انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام ان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہیں ‘بحیثیت وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چار سالہ دور میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے‘ دہشتگردی ختم کرنے اور سی پیک جیسے بڑے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ترقی کا ضامن ہے لیکن مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے‘ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور ملک میں دوبارہ حکومت بنائے گی ۔