پی ایس ایل تھری کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ ، ڈینی موریسن، ایلن ولکنز، بازید خان ، مائیکل سالٹر ، ڈیمن فلیمنگ،ڈیرن گنگا شامل

پیر 22 جنوری 2018 18:30

پی ایس ایل تھری کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھریکیلئے کمنٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا، پہلی2سیزنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کو لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازید خان شامل ہیں جب کہ بعد ازاں انہیں سابق آسٹریلوی اسٹارز مائیکل سالٹر اور ڈیمن فلیمنگ بھی جوائن کریں گے، ویسٹ انڈیز کے سابق اوپننگ بیٹسمین ڈیرن گنگا بھی پی ایس ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا، 2 پلے آف میچز لاہور جب کہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔