Live Updates

خیبر پختونخوا حکومت کی مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے اصلاحات سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی، عمران خان

پیر 22 جنوری 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مصالحتی کمیٹیوں کے حوالے سے قانونی اصلاحات نافذ کرنے والی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے نفاذ سے عوام کو تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ مصالحتی کمیٹی میں 18000 کیسز بالکل مفت نمٹائے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :