اداروں کے خلاف بیانات درست نہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سیّد کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سیّد نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات درست نہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانات دینا درست نہیں، ہمیں قومی اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا تب جا کر ملک مضبوط ہو گا، اس سے عوام کا بھی اداروں پر اعتماد بڑھے گا، موجودہ حالات میں جس طرح اداروں کے خلاف بیانات دیئے جا رہے ہیں اس سے ادارے کمزور ہوں گے اور عوام کا اعتماد بھی اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کو نہیں قومی مفادات کو دیکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :