Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید دونوں صادق و امین نہیں ہیں، حکومت کو کام نہیں کرنے دیتے، ہر وقت سڑکوں پر آ کر انتشار کی بات کرتے ہیں، رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید دونوں صادق و امین نہیں ہیں، حکومت کو کام نہیں کرنے دیتے، ہر وقت سڑکوں پر آ کر انتشار کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گے، عمران خان اور شیخ رشید دونوں صادق و امین نہیں ہیں، ان دونوں کا لاہور میں شو فلاپ ہوا، وہ حکومت کو قوم کی خدمت نہیں کرنے دیتے، ہر وقت سڑکوں پر آ کر انتشار کی بات کرتے ہیں، دونوں اس طرح سے کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عناصر کو آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے جو عوام کے مسائل حل نہیں کرنے دیتے اور ہر وقت منفی سیاست کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اچھا کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے ہسپتالوں کے دورے پر اعتراض درست نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات