ْکوٹ فتح خان کے مشہور فائرنگ کیس کے ملزم کی عبوری درخواست منسوخ، پولیس نے گرفتار کر لیا

پیر 22 جنوری 2018 18:00

․ فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) کوٹ فتح خان کے مشہور فائرنگ کیس کے ملزم کی عبوری درخواست منسوخ۔ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ فتح خان کے رہائشی ملک سلطان ہارون کے بیٹے ملک سلطان طارق کو اراضی کے تنازعہ پر ملک محمد علی نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا مدعی کی درخواست پر فائرنگ کرنے والے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا تاہم ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ نے عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے ملک محمد علی کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :