فتح جنگ پولیس نے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا

پیر 22 جنوری 2018 18:00

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) فتح جنگ پولیس نے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فتح جنگ کے گائوں سبجال کے رہائشی شیر زمان نے ایک ہفتہ قبل تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے 13سالہ بیٹے محمد حفیظ جو مدرسے میں پڑھتا تھا کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے ،پولیس تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی محمد نواز نے کافی تگ و دو کے بعد محمد حفیظ کو راولپنڈی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :