چکوال،تھانہ نیلہ کے عوام ایس ایچ او تھانہ نیلہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

پیر 22 جنوری 2018 18:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) تھانہ نیلہ کے عوام ایس ایچ او تھانہ نیلہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ پیر کے روز تھانہ نیلہ سے ملحقہ متعدد دیہات کے عمائدین اور عوام نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او نیلہ حامد راشی آفیسر ہے ، کرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور انصاف کی فراہمی بند ہوچکی ہے لہٰذا فوری طو رپر ایس ایچ او کو تبدیل کیا جائے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ موجودہ ایس ایچ او کو عوام قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، اگر ایس ایچ او کو تبدیل نہ کیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :