چکوال،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریسکو1122 کنٹرول روم میں 750 کالز موصول ہوئیں

پیر 22 جنوری 2018 18:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ریسکیو1122چکوال کے ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا سعید احمد نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریسکو1122 کنٹرول روم میں 750 کالز موصول ہوئیں جن میں سے ایمرجنسی کالز 17 تھیں 08 روڈ ٹریفک حادثات 08 میڈیکل ایمرجنسیز اور 01 دیگر ایمرجنسی پر ایمرجنسی گاڑیاں بھیجی گئیں ان ایمرجنسیز پر پہنچنے کا اوسط ریسپانس ٹائم 04 منٹ 31 سیکنڈ رہا.پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 5 مریض جنہیں فوری ایڈوانس ٹریٹمنٹ کی ضرورت تھی کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا�

(جاری ہے)

� ان مریضوں میں 01خاتون اور 04مرد شامل تھے