ضلع بھمبر میں گھریلو سلینڈر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پیر 22 جنوری 2018 18:00

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) ضلع بھمبر میں گھریلو سلینڈر گیس کی قیمتوں میں اضافہ گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، غریب کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے شہری سراپا احتجاج اعلیٰ احکام سے کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان آگیا روز مرہ کی اشیاء خوردنی کے علاوہ گیس سلنڈر کی قیمت 1500روپے تک جا پہنچی ، دوکانداروں نے گھریلوسلنڈر کی خود ساختہ قیمتیں مقرر کی ہوئی ہیں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں جسکی وجہ سے غریب مہنگائی کی مصنوئی چکی میں پھس رہے ہیں ،انہوں نے اعلی احکام سے پر زور مطالبہ کیاہے کہ مصنوئی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فورٰکاروئی کرے ۔

متعلقہ عنوان :