بھمبر میں انجمن تاجران کے انتخاب وقت کا تقاضہ ہیں،چوہدری محمد اکر م

پیر 22 جنوری 2018 18:00

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) انجمن تا جران بھمبر کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اکر م عرف پپو جٹ نے کہا ہے کہ بھمبر میں انجمن تاجران کے انتخاب وقت کا تقاضہ ہیں۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے منتخب فورم کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ،ضلعی انتظا میہ تاجروں سے باہمی مشا ورت کر کے انجمن تاجران الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں میڈ یا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ بھمبر میںکئی سالوں سے انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہونے کے باعث تاجر برادری تحفظات کا شکار ہیں تاجراں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منتخب فورم نہ ہونے سے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور تاجر طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ تاجر وں کے مسائل کے حل کیلئے منتخب فورم ہی کردار ادا کر سکتا ہے جس کیلئے بھمبر میں تاجروں کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے انجمن تاجران کے انتخا ب کا انعقاد فروری ہے ۔