ایپل ملالہ فنڈ کا پارٹنر بن گیا، ملالہ فنڈ کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 جنوری 2018 17:58

ایپل ملالہ فنڈ کا پارٹنر بن گیا، ملالہ فنڈ کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22جنوری2018)ایپل 12سال تک لڑکیوں کو مفت تعلیم دینے اور تحفظ فراہم کرنے والی ملالہ یوسف زئی کے قائم کردہ فنڈ کا پارٹنر بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ملالہ فنڈ 2013سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنا نا ہے کہ بارہ سال تک لڑکیوں کو مفت تعلیم ملنی چاہئیے۔اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئیے۔

اس سلسلے میں ایپل نے ملالہ فنڈ کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملالہ کی طرف سے لڑکیوں کو تعلیم دینے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ایپل کے تعاون کرنے کے بعد گل مکئی نیٹ ورک کو بھارت اور لاطینی امریکہ تک پھیلایا جائے گا جب کہ ابتدائی طور پر دس ہزار سے زائد لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے کاموقع ملے گا۔

(جاری ہے)

ایپل ملالہ فنڈ کے ساتھ تعاون کر کے نصاب اور تحقیقات میں پالیسی کی تبدیلی کی ضرورت اور لڑکیوں کو تعلیم مکمل کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ ہر لڑکی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہئیے۔ملالہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ایپل نے لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کو ضروری سمجھتے ہوئے ملالہ فنڈ کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔جب کہ ایپل کا کہنا ہے کہ ہم ملالہ کے ہر لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کے عظم کو سرہاتے ہیں۔اور ملالہ ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں۔