اسلام آباد ہائیکورٹ ،گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کے خلاف سرتاج حیدر سمیت 22 سینیٹرز کی اپیل منظور ، سماعت 2ہفتے تک کیلئے ملتوی ک

پیر 22 جنوری 2018 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کے خلاف پی پی پی کے سینیٹر سرتاج حیدر سمیت 22د یگر سینیٹرز کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے سماعت 2ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام اؔٓباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جو کہ جسٹس میاں اورنگزیب گل حسن پر مشتمل ہے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ تقرری کیس کی سماعت کی جس میں سینیٹر تاج حیدر کی طرف سے ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت میںدلائل دیتے ہوئے ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ایک اہم کیس ہے۔ جسکی سماعت جلد از جلد ہونی چاہیے جسکے بعد عدالت نے طارق باجوہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو 2ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :