رواں سال مئی جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونیکی خوشخبری دیں گے،مریم اورنگزیب

2018ء میں عوام اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ، ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال مئی جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونیکی خوشخبری دیں گے۔ 2018ء میں عوام اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے۔ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگومیں کیا۔

وزیر مملکت مریم اونگزیب عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ شرکت کریں گی۔ وزیر مملکت مریم اونگزیب اطلاعات و تفریح کے نظام کے حوالے سے سیٹورڈ ز اجلاس سے گفتگو کرینگی اور اسٹریجک آئوٹ لک جنوبی ایشیاء ، ایشیاء گیم چینجز ، مذاکرے میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب اکیسویں صدی میں امن و استحکام کا تحفظ کے حوالے سے مذاکرے میں بھی شرکت کریں گی ۔

وہ مستقبل کی تبدیلیوں کے عنوان سے عشائیے میں بھی شرکت کریں گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت مریم اونگزیب نے کہا کہ کوئی مشکل حکومت کو ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ۔ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے۔ پارلیمانی نظام مضبوط ہورہا ہے ۔ رواں سال مئی جون جمہوریت کی10سال مکمل ہونے کی خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں عوام اقتدار کی منتقلی کا دوسر اجمہوری روشن باب لکھیں گے۔

پاکستان میں اظہار رائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے ۔ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ ممالک سے پیچھے ہے ۔ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جامع قانون سازی پر کارم کررہے ہیں۔ نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں امن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ، پولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں، دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی پاکستان کے عزم اور سچائی کی فتح ہے، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور بااختیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :