بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں پوری وادی کو محاصرے میں لیا ہوا ہے ،چوہدری محمد یاسین

گاؤں کے گاؤں جلا کر خاکستر کر دیے گئے، سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ظلم و ستم کا بازار گرم ، انٹرنیٹ سمیت تمام رابطے منقطع کردئیے ہیں جس سے واقعات کی خبریں باہر کی دنیا تک نہیں پہنچ سکتیں، برطانیہ سے فرانس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 17:57

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کر کے پوری وادی کو محاصرے میں لیا ہوا ہے گاؤں کے گاؤں جلا کر خاکستر کر دیے گئے ہیں اور سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ظلم و ستم کا بازار گرم ہے بھارتی فوج نے انٹرنیٹ سمیت تمام رابطے منقطع کردیے جسکی وجہ سے ہونے والے واقعات کی خبریں باہر کی دنیا تک نہیں پہنچ سکتیں ۔

وہ آج یہاں برطانیہ سے فرانس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کے بعد لائن آف کنٹرول پر روزانہ بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے نہتے اور معصوم لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ماہ کے دوران 30 سے زائد افراد شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ کروڑ ں کی جائیدادیں تباہ ہو چکی ہیں یورپین یونین مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،اس سرد موسم میں کشمیری عوام کو کریک ڈان کے نام پر پوری پوری رات گھروں سے نکال کر باہرکھڑا کر دیا جاتاہے ۔

سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں منتقل کر کے وحشیانہ تشددد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیر یوں کواپاہج کیا جا رہا ہے ۔یورپین یونین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔راٹھور