Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے الفاظ کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

پیر 22 جنوری 2018 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے الفاظ کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ،عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کے ظفر کمالی نے پیش کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمران خان کے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے الفاظ کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی غزالہ سیال نے تحریک استحقاق پیش کی کہ عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس پر میرا ستحقاق مجروح ہوا ہے ،تحریک استحقاق کی ایوان نے بھرپور حمایت کی ،اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ اس تحریک استحقاق کو قرارداد میں میں تبدیل کرکے ایوان میں پیش کریں ،جس سے غزالہ سیال نے اتفاق کیا،اور تحریک استحقاق کو مذمتی قرار داد میں تبدیل کر کے پیش کیا،جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور بھی کرلیا،قرار داد میں کہا گیا کہ عمران خان نازیبا الفاظ کے استعمال پر قوم سے معافی مانگیں ،پارٹی چیئرمین کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تو تحریک انصاف کے اراکین نے شو شرابہ شروع کر دیا لیکن اسپیکر نے کسی کو بولنے کا موقع نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ا سپیکر کا موقف تھا کہ آپ کی اسمبلی میں اکثریت نہیں، اس لیے بولنے کا موقع نہیں دیا جا سکتا،جب کہ قرار داد پیش کئے جانے کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم پاکستان اور فنکشنل لیگ کے اراکین نے عمران خان پر بڑے سخت الفاظ میں تنقید کی ۔اکثر ارکان اسمبلی نے ایسے الفاظ کا استعمال کیا جو کہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا کو ایوان کی کارائی سے حذف کرنے پڑ گئے ،پیپلزپارٹی کے تیمور تالپور نے فلور آف دی ہاؤس کھڑے ہوکر کہا کہ میں عمران خان پر 20کروڑ عوام کی جانب سے لعنت بھیجتا ہوں ،ایم کیو ایم کے صابر قائمخانی نے کہا کہ 4ماہ بعد جب عمران خان ووٹ مانگنے عوام کے پاس جائیں تو عوام انہیں جوتے مارے ۔

ظفر کمالی کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ کی توہین کرتے ہیں لیکن ساری تنخواہیں بھی لیتے رہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات