آئی جی سندھ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کی ملاقات ،نقیب اللہ محسود قتل کیس کے امور زیر بحث آئے

پیر 22 جنوری 2018 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (NCHR)کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب عالم ،ڈائریکٹر سید خضر علی شاہ،کو آرڈینیٹر رضا الر حمٰن اور لاء آفیسر میاں وقار احمد پر مشتمل چار رکنی وفد نے ملاقات کی اور نقیب اللہ محسود قتل کیس کی انکوائری کے حوالے سے کمیٹی کے ابتک کے امور کا جائزہ لیا اور کیس پر خصوصی حوالوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکوائری کمیٹی کے ممبران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی CTDڈاکٹر ثناء اللہ عباسی ،ڈی آئی جیDIGایسٹ سلطان علی خواجہ اور ڈی آئی جی DIGساؤتھ آزاد خان کے علاوہ ڈی آئی جیDIGہیڈ کواٹرز سندھ منیر شیخ اور اے آئی جی آپریشنز سندھ تنویر عالم اوڈھو بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :