وزیر اعظم عباسی کا چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ شہداء جمہوریت پر حاضری ، پھول چڑھائے

پیر 22 جنوری 2018 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں جمہوریت کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں جمہوریت کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تقریب میں چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ یادگار شہدائے جمہوریت یادگار جمہوریت کے گمنام مشاہیر کی یاد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی کاوشوں سے تعمیر کی گئی تھی۔