کانگو ، مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں چھ افرادکی ہلاکت

تشددکی تمام شکلوں سے احترازبرتیں،پوپ فرانسس کا حکام سے مطالبہ

پیر 22 جنوری 2018 17:56

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)عوامی جمہوریہ کانگوکی دارالحکومت میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں چھ افرادکی ہلاکت کے بعدپوپ فرانسس نے گزشتہ روزحکام سے مطالبہ کیاکہ وہ ’’تشددکی تمام شکلوں سے احترازبرتیں‘‘۔

(جاری ہے)

فرانسس جوکہ جنوبی امریکہ کے دورے کے آخری روزپیرومیں تھے ،نے افریقی ملک کے اہلکاروں اورتمام افرادسے مطالبہ کیاکہ وہ تشددکی تمام شکلوں سے احترازبرتیں اورمشترکہ اچھائی کے لئے حل نکالیں۔

عینی شاہدین کاکہناہے کہ کنتاسامیں سیکیورٹی فورسزنے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پانچ راؤنڈفائرنگ کی اورآنسوگیس کااستعمال کیا،جوکیتھولک گرجاگھرکے رہنماؤں کے جوزف کابلاکی 17سالہ اقتدارکے خلاف پرامن مظاہرے کے مطالبے پرجمع ہوئے تھے ۔اقوام متحدہ کے امن مشن ایم اواین یوایس سی اونے کہاکہ کابلامخالف ریلیوں میں کشاسامیں چھ افرادہلاک ہوئے اورملک بھرمیں 49افرادزخمی ہوئے ہیں